بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے ہوئے فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.