سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے معصوم شہریوں کا قتل عام جاری ہے، غاصب فوج کے اہلکاروں نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوج نےریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے زی پورہ میں شہید کیا۔ دونوں نوجوانوں کو نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولیاں ماری گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ اور پیلٹ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل جب کہ داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
Comments are closed.