شاردہ: تحریک انصاف آزادکشمیر کے ضلع نیلم میں ہونے والے جلسہ عام پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی خدشات پر جلسہ مختصر کر دیا جائے تاہم جلسہ جوش و خروش کیساتھ جاری رہا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ کا اپنے دور حکومت میں لکٹری اور قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کے سوا کوئی کریڈٹ نہیں۔برسراقتدار آکر نیلم ویلی کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔نون لیگ نے موٹروے سے لے کر ڈسپنسری تک کے چھوٹے وعدے کیے،برسراقتدار آکر ان کا احتساب کریں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی شروع کر رکھی ہے جبکہ دوسری طرف لائن آف کنٹرول کے پارسے نہتے شہریوں پر بلا اشعال فائرنگ کرکے انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔ پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ بیرسٹر سطلان محمود نے کہاکہ وادی نیلم کو اللہ تعالی نے قدرتی حس سے مالامال علاقہ ہے لیکن استحصال کی وجہ سے علاقہ پسماندگی کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی برسراقتدار آکر نیلم میں ترقی کے نئے دور کا آغازکرے گی ۔
جلسہ عام سے خطاب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ فاروق حیدران کے جلسے کا سن کا یہاں آئے اور ان کے خلاف بدزبانی کی لیکن وہ پی ٹی آئی کشمیر کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں Iنے فاروق حیدر کی بدزبانی کا منہ توڑ جواب دیا۔ فارو ق حیدر بتائیں، وادی نیلم میں حکومت کی چھتری تلے قیمتی پتھروں، نایاب جڑی بوٹیوں اور دیار کے درختوں کی اسمگلنگ کیوں عروج پر ہے؟
جلسہ عام کی صدارت پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل نے کی جبکہ معروف لون اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اپنی خطاب میں قاضی اسرائیل نے کہا کہ ہم برسراقتدار آکر فنڈز کی بندربانٹ کا حساب لیں گے۔ نیلم ویلی کے عوام نے بھارتی فائرنگ کے باوجود بڑی تعداد میں جےسک میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ وہ نون لیگ کی سیاست کا جنازہ پڑھ چکے ہیں۔
Comments are closed.