مودی سرکارکا نیاغاصبانہ اقدام: وادی بھرکےسکولوں میں بھارتی جھنڈے والے بورڈنصب

نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے کےلیے ایک اور ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈنصب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سائن بورڈوں پر بھارتی جھنڈا بنانے کے حوالے سے حکمنامہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر(منصوبہ بندی) گوپال شرما نے گذشتہ ماہ جاری کیا۔ بھارتی جھنڈے والے سائن بورڈ کی تنصیب کے علاوہ اس پر سکول کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہو گی۔

حکم نامے میں تمام سرکاری اسکولوں کی عمارتیںیکساں رنگ کی بنانے کی بھی بات کی گئی جبکہ حکام نے اسکولوں کے سربراہو ں کو اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات ہر ہفتے فراہم کریں۔ ان کاموں کی تکمیل کے لئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعدا سری نگر اور جموں میں سول سکریٹریٹ کی عمارتوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر کا جھنڈ ہٹا دیا گیا ہے ۔ سکولوں کے سائن بورڈ وں پر بھارتی ترنگا لگانے کا اقدام بھی مودی کے کشمیر مخالف مذموم منصوبوں کا حصہ ہے۔ مقبوضہ علاقے میں طلبا کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے اور آزادی کے جذبات کا اظہار نہ کر سکے۔

Comments are closed.