بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کا قتل عام اور تباہی کا سلسلہ جاری

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور املاک کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع پونچھ میںقابض فوجیوں نے مزید دو کشمیریوںکو گولیاں مارکرشہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نہتے کشمیریوںکا قتل عام مسلسل جاری ہے اوررواں سال اب تک بھارتی فوجی 250سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکے ہیں۔ قابض فورسز 1989کے بعد سے اب تک 95ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ دس ہزار 375سے زائد عمارتوں کو تباہ کر چکی ہیں۔

قابض مودی سرکار اور غاصب فورسز کے تمام تر مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے باوجود ہر کشمیری کی شہادت سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی کشمیری جدوجہد میں تیزی آرہی ہے اور کشمیریوں نے شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ فسطائی بھارت انسانیت کے چہرے پر بدنام داغ بن گیا ہے اورقابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کا قتل عام عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر عالمی برداری کو فوری طورپر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

Comments are closed.