سرینگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی درندگی اور بربریت انتہاء کو پہنچ گئی، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے جس کے بعد دو روز میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والوں کی تعداد 7ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے تینوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے زڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے اہلکاروں نے گزشتہ بھی ریاستی دہشت گردی کی بدترین کارروائی کرتے ہوئے ضلع شوپیاں کے علاقے کلورہ میں تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں 4نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہرقیمت پر پایہتکمیل تک پہنچائیں گے۔ ترجمان نے محرم الحرام کے جلوسوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی مذمت کی۔
Comments are closed.