مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط وادی جموں وکشمیر لہو لہو ہے، قابض بھارتی فوجیوں نے مزید دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، قابض فوج بے گناہ کشمیریوں کی لاشیں گرانا معمول بنا لیا ہے، آج بھی ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

دونوں نوجوان کو قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے ناگبرن تارسر میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران پکڑ کر علاقے کے جنگل میں جعلی مقابلے کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا،علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.