بھارت کے غیرقانونی قبضے میں آئے جموں وکشمیر میں2 بھارتی فوجیوں کی خود کشی

سرینگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے کپواڑہ اور پونچھ کے اضلاع میں 2 بھارتی فوجیوں نے خود کشی کرلی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) کی 169ویں بٹالین کے ہیڈ کانسٹیبل کندن رام کمار نے ضلع کپواڑہ کے علاقے بنواری میں اپنی سرکاری رائفل سے خودکشی کی۔ بھارتی فوج کی39 راشٹریہ رائفلزکے ایک اہلکار نے جموں خطے کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقے منکٹو میں اپنی سروس رائفل سے خود کشی کی۔

واضح رہے کہ ان واقعات سے جنوری 2007سے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر466 ہو گئی۔ اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Comments are closed.