سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، دونوں نوجوانوں کو بیج بہاڑہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گولیاں ماری گئیں۔
بیج بہاڑہ میں فوجی کارروائی کے مقام پر دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ درندہ صفت فوجیوں نے شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام کے اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں، چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کو حراساں کیا جاتا رہا۔
Comments are closed.