برطانیہ،فٹبال میچ میں جہازکے ذریعے کشمیرکی آزادی کابینرلہرادیاگیا

مانچسٹر: برطانیہ میں فٹبال میچ کے دوران جہاز سے بھارتی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں بینر لہرادیا گیا، بینر دیکھ کر تماشائی بھی حیران رہ ، بینر میں کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کشمیر کی آزادی کے سلوگن پرمبنی بینراولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے مانچسٹریونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے فٹبال میچ کے دوران لہرایا گیا۔ فری کشمیر ڈیجٹیل میڈیا مہم کا انعقاد کمیونٹی رہنما چودھری رفاقت لعل نے کیا ہے۔

جہازکے ذریعے مقبوضہ وادی میں ہونے والے ظلم وستم کونئےاندازمیں اجاگر کیاگیا۔ ہزاروں افراد کی موجودگی میں مانچسٹر کی فضاؤں میں طیارہ فری کشمیرکے بینرکیساتھ اسٹیڈیم کےاوپرچکرلگاتارہا۔ ڈیجیٹل مہم کے ذریعے برطانوی شہریوں نےکشمیرمیں بھارتی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل سال 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ میں بھی جہاز کے ذریعے بینرلہرایا گیا تھا، جس پر کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے۔

Comments are closed.