کشمیرپریمیئر لیگ افتتاحی تقریب،یاسین ملک کے نام کی شرٹ مشعال ملک کے حوالے

 اسلام آباد: اسلام آباد میں کشمیر پریمئیرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارتنویر الیاس ،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور قومی کھلاڑیوں کامران اکمل ، شرجیل خان سابق کرکٹر راشد لطیف اور دیگر نے شرکت کی ۔

 منتظمین کاکہنا تھا کہ پہلے سیزن میں ،کھیلو آزادی سے ، سلوگن کیساتھ ملک کا سافٹ امیج اجاگر کیاگیاہے جس کا تسلسل اس سال بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر کشمیر پریمئیر لیگ کے صدر عارف ملک نے حریت رہنما یاسین ملک کے نام کی ٹی شرٹ ان کی اہلیہ مشعال ملک کو پیش کی ۔

اپنے خطاب میں مشعال ملک نے کہاکہ کشمیریوں کی اپنی شناخت ہے اور وہ ہر قیمت پر بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز قصاب بن چکی ہیں۔کاش آپکی دی گئی شرٹ میں یاسین ملک کو پہنچا سکتی۔یاسین ملک جس سیل میں قید ہیں وہاں کھڑکی بھی نہیں، دعا کریں یاسین ملک رہا ہوکر آئیں اور ہم سب سے مل سکیں۔

Comments are closed.