سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے شہر ترال میں بھارتی فوج نے چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔۔کاروائی کے بعد احتجاج کرتے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے پیلٹ گن فائر کیے۔جس سے بیس نوجوان زخمی ہو گئے۔
ضلع پلواماکے شہرترال میں بھارتی فوج نے گاؤں گلشن پورہ کوگھیرے میں لے کرکاروائی کی۔ ظالمانہ کاروائی پرکشمیریوں نے بھارت کیخلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین پر بھارتی فوج نے پیلٹ گن کے فائر کر کے بیس نوجوان زخمی کردیے ۔۔علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.