مقبوضہ کشمیر میں سکھ برادری نے بھی مودی سرکار کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سکھوں نے بھی علم بغاوت بلند کر دیا ہے، قابض فوج اور انتہاء پسند مودی سرکار کے سکھوں پر مظالم کے خلاف سری نگر میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہندتوا نظریے کے تحت کشمیر میں رہنے والے سکھوں کے ساتھ ظلم و زیادتیاں کر رہی ہے۔ ہر معاملے میں ہندوؤں کو سکھوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔ سکھوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنما بلدیو سنگھ رانا نے کہا کہ کشمیر کے سکھوں پر ظلم ہو رہا ہے، سخت مشکلات اور پریشانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ اور قابض فورسز سکھوں کو کشمیر سے بے دخل کرنے پر تلی ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بلدیو سنگھ رانا نے کہا کہ سکھوں کے لئے مختص 3 ہزار ملازمتوں کے کوٹے میں بھی ہمیں نوکریاں نہیں دی جا رہیں، بی جے پی حکومت سکھ برادری کی قربانیوں کو نہ صرف نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ زیادتی کا نشانہ بنانا رہی ہے۔

Comments are closed.