اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ و سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کنٹرول لائن کی دونوں جانب ، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے 6سے 13جولائی 2023 تک ہفتہ شہدا منانے کی اپیل کی ہے۔
بیان کے مطابق 8 جولائی کو معروف حریت پسند کشمیری نوجوان رہنما شہید اتحاد ملت برہان مظفر وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے جموں کشمیر منایا جائے گا ،یہ دن ان23 شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے سینٹرل جیل سرینگر کے سامنے اذان مکمل کرنے پر جام شہادت نوش کیاتھا۔اذان مکمل کرنے کی پاداش میں ظالم ڈوگرہ افواج نے ان توحید پرستوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کیے تھے۔ ان شہدا کا آخری پیغام ہمارے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر دم لینا ہے۔
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبہ ترال کے مزار شہدا اور 13جولائی کو سرینگر میں نقشبند صاحب علاقے میں قائم مزار شہدا پر جمع ہوں جہاں 1931 کے شہدا مدفون ہیں،جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ہے۔
Comments are closed.