غاصب بھارتی فوج نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

سرینگر: مقبوضہ وادی غاصب بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کٹوپورا کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج کی بربریت کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جب کہ حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

Comments are closed.