بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،گولہ باری،5 شہری شہید،درجنوں زخمی

 بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی شہری آبا دی پر مسلسل فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع نیلم اور جہلم ویلی کے علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 بے گناہ شہری شہید جبکہ خواتین اور معصوم بچوں سمیت 28 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 1 خاتون اورتین مردشامل ہیں۔ بھارتی گولہ باری سے وادی نیلم کے متعدد مکانات بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔

 بھارتی فوج سول آبادی کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے جواب میں بھارتی وج کو بھاری م جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اصلاحات ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر راجا فاروق حید ر نے بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے اور حکومت پاکستان فوری طور پر اس معاملے کو اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اٹھائے ، مظلوم کشمیر ی کب تک شہید ہوتے رہیں گے ۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہندوستان نے اپنی فوج کو کشمیریوں کی نسل کشی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، ہندوستان جنگ کو ہوا دے رہا ہے جس کے نتائج بہت سنگین ہونگے ، دنیا دیکھ لے کہ کس طرح ہندوستان معصوم شہریوں کی جانوں و املاک کو تباہ کررہا ہے ، اقوام متحدہ خاموش تماشائی نہ بنے۔

 وزیر اعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے کہاکہ بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہاہے تو دوسری جانب سیز فائر لائن پر آباد شہری مسلسل بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بن رہی ہے ۔سیز فائر لائن پر بسنے والے شہری پہلی دفاعی لائن ہیں وہ افواج پاکستان کے ساتھ ملکر ہندوستانی عزائم ناکام بنائیں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انتظامیہ فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل جبکہ جس حد ممکن ہو آبادی کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔

Comments are closed.