سری نگر: بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے سابق بھارتی مرکزی وزیرمنوج سنہا کو غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر تعینات کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدارتی سیکرٹریٹ کی طرف سے آج (جمعرات) کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گریش چندرا مرمو کا بطور لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منظور کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صدر نے شری منوج سنہا کو جموں وکشمیر کا نیالیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔ سنہا تین بار بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر مشرقی اترپردیش کے غازی پور پارلیمنانی حلقے کی نمائندگی کرتے رہے۔
منوج سنہا وزیر مواصلات اور وزیر مملکت برائے ریلوے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1999ء میں پہلی بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ سنہا بطور طالب علم بنارس ہندو یونیورسٹی میں طلباءیونین کے صدر رہے ہیں۔
Comments are closed.