کوروناکیسزمیں خطرناک تیزی، مقبوضہ جموں وکشمیر میں ضروری ادویات کی قلت

سری نگر: غیرقانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے دوران ریمڈیزویر انجکشن اور آکسیجن کی عدم دستیابی سمیت اہم ادویات نایاب ہوچکی ہے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ایک معروف ڈاکٹرنےریمیڈیزویر انجکشن کے حصول کے لئے ایک اپیل کی ہے جو کورونا کے مرض میں مبتلاانکے بھائی کے علاج کے لئے تجویزکیا گیا۔ ڈاکٹر کا علیل بھائی سرینگر کے امراض سینہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے اوراس میں کورونا وائرس کی شدید علامات پائی جاتی ہیں۔

ایک ہفتہ پہلے سرینگر کے صورہ ہسپتال میں داخل ہونے والے ایک معروف سیاست دان کو کورونا کے باعث نازک حالت کے سبب تجویز کردہ دوا کشمیر میں کہیں سے بھی نہیں مل سکی۔ صورہ ہسپتال میں زیر علاج ایک کسان کے اہلخانہ نے ڈاکٹروں کی تجویز کردہ دوائی متعدد میڈیکل شاپس پر تلاش کی لیکن کہیں نہیں ملی۔

Comments are closed.