بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کیا ہے، محبوبہ مفتی

سری نگر: بھارت کے غیرقانونی طورپر زیرقبضہ جموں وکشمیر میں سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت خوف اور جبر کا ماحول قائم ہے، کشمیریوں کا دم گھٹ رہا ہے اور انہیں اس بات کا یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہے اور وہ غیر قانونی طریقے سے نئے قوانین پاس کروارہی ہے تاکہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں مختلف طبقوں کے درمیان خلیج پیدا کر کے ان کے درمیان نفرت پیداکرناچاہتی ہے۔ کشمیر کو ایک قید خانے میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں لوگوں کو اپنی بات کہنے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جاتااور نہ ہی یہاں لوگوں کو پر امن احتجاج کی اجازت حاصل ہے۔

Comments are closed.