سری نگر/ مظفرآباد: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبوضہ جموں آمد پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف احتجاج کیا گیا، آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شہریوں نے بھارت مخالف ریلی نکالی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ جموں کے شہر سامبا میں لوک سبہا کی الیکشن مہم کے آغاز کے لئے آمد کے موقع پر مظفرآباد میں نکالی جانے والی بھارت مخالف ریلی کے شرکاء نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔
شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم کا دورہ مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ کشمیری عوام نے سات لاکھ بھارتی فوج کی جبری حاکمیت کو مسترد کر چکے ہیں ۔ بھارت کے بدترین مظالم کے باوجود کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دور نہیں رکھ سکتی۔
بھارتی وزیر اعظم کے دورہ جموں کے موقع پر آزادکشمیر کے دیگر شہروں نیلم ہٹیاں باغ اور راولاکوٹ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔
Comments are closed.