مظفر آباد: تحریک آزادی پاکستان و کشمیر کے عظیم رہنما، امیر ملت مولانا غلام حیدر جنڈالوی کو ہم سے بچھڑے 66 برس بیت گئے۔ آج ریاست بھر میں ان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، جہاں مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ اسکولوں میں بچوں کو مولانا کی تحریک آزادی کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔
تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ 23 مارچ 1940 کے تاریخی اجلاس میں مولانا غلام حیدر جنڈالوی کے ولولہ انگیز خطاب نے تحریک کو نیا رخ دیا۔ قراردادِ پاکستان کی منظوری کے وقت کشمیری قیادت کی ذمہ داری امیر ملت سردار غلام حیدر جنڈالوی، سردار فتح محمد کریلوی اور سید حسین شاگردیزی نے سنبھالی، جنہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔
مولانا غلام حیدر جنڈالوی 11 فروری 1959 کو اس دنیا سے رخصت ہوئے، مگر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج بھی ان کی جدوجہد سے روشنی حاصل کرتے ہوئے، کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں۔
Prev Post
Comments are closed.