بھارت نے سری نگر مظفرآباد بس سروس معطل کردی

سری نگر؍ مظفر آباد: بھارت نے سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان بس سروس اچانک معطل کردی ہے۔ بھارت نے رات گئے سری نگر مظفرآباد بس سروس معطل کرنے کی اطلاع آزاد کشمیرحکام کو دی۔

جب کہ بس سروس کی معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئی۔ بس سروس معطل ہونے سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سفر کرنے والے مسافر شدید سردی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگئے۔

لاہور سے پیر کے روز دوستی بس کے ذریعے صرف 11 مسافر بھارت روانہ ہوئے ان میں بڑی تعداد بھارتی شہریوں کی تھی جب کہ دہلی سے 16 مسافروں کو لے کر دوستی بس لاہور پہنچے گی۔

Comments are closed.