حبیب بینک باغ فراڈ کیس:احتساب بیورو آزادکشمیرنےتین ملزمان کو گرفتار کرلیا

مظفرآباد:احتساب بیورو آزاد کشمیر کی انویسٹی گیشن ٹیم نے حبیب بینک باغ میں اڑھائی کروڑ روپے سے زاہد کے مالیاتی فراڈ میں ملوث بینک ملازمین اور شاہد پٹرولیم و اختر پٹرولیم باغ کے مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی چیرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ہے ۔

گرفتار ملزمان میں حبیب بینک کے برانچ کیشئیر سید نعمان گردیزی، بینک ملازم راشد محمود اور پٹرول پمپ کے منیجر محمد مشتاق ولد محمد یوسف کو گرفتار کر کے مظفرآباد تھیوری سیف ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں اسکینڈل میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

الزام ہے کہ حبیب بینک باغ کے عملے اور اختر پٹرولیم و شاہد پٹرولیم کے مالکان نے ملی بھگت سے کھاتہ داروں کے بینک اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی رقم فراڈ اور جعلسازی سے ان پٹرول پمپس کے اکاونٹس میں منتقل کی اور اسے نکلوا کر ذاتی مصرف میں لاتے رہے۔

 احتساب بیورو کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کو مختلف مکتبہ فکر نے سراہاتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کرپشن کے خاتمے کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Comments are closed.