اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں سے 33 سیٹیں آزادکشمیر کی جبکہ 12 مہاجرین ریاست جموں و کشمیر کی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مہاجرین کی ووٹروں لسٹوں سے ووٹرز سمیت ہمارے امیدواروں کے نام بھی خارج کر دئیے ، شیڈول پہلے اورووٹر لسٹ بعد میں جاری کی گئی، پنجاب،سرحد اور خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں دھونس دھاندلی سے مہاجرین کی نشستوں پرالیکشن جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر میں جہاں نون لیگ کا وزیر اعظم ہے وہ بھی انتظامی مشینری کو استعمال کر کے دھاندلی کر رہاہے ۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید نئیر حسین بخاری نے کہاکہ حالیہ اقدامات انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اور صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔آئین کے مطابق فری اور فئیر الیکشن آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔اگر صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کا کشمیر کے بارے میں موقف کمزور ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں ہم غیر منصفانہ الیکشن پر نریندرمودی پر الزام لگاتے ہیں۔
سابق سینیٹر سردار سلیم محمود نے کہاکہ ہم نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں صاف شفاف الیکشن کی جہدوجہد کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آئے۔دھاندلی سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات جموں کشمیر کے لوگوں کی جہدوجہد کو مضبوط کریں گے ۔ کشمیر کی آزادی کا تقاصہ ہے کہ آزاد صاف شفاف الیکشن ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے 21 قوانین کو بلڈوز کرکے نئے قوانین منظور کیے،کورم کی نشاندہی کے باوجود نئی قوانین کی منظوری کے خلاف ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ حکومت کے غیر آئینی اورغیرجمہوری اقدامات کے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے ۔
پریس کانفرنس سے امیدواروار آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی ،سابق وزیرجنگلات سردارجاوید ایوب اورسابق وزیر قانون اظہرگیلانی نے بھی خطاب کیا۔
Comments are closed.