پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق چئیرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے مسلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا ہے،بھارتی حکومت گزشتہ 72 سالوں سے ایسی جرات نہ کر سکی مگر موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی سے مودی سرکار نے تحریک آزادی کشمیر پر شب خون مارا، حکومت کی کمزوری اور بھارتی یکطرفہ اقدامات کے خلاف کشمیر کیساتھ پاکستان کے عوام بھی سراپاء ا حتجاج ہیں۔
سید نئیر حسین بخاری نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے ہو شیار رہیں کیونکہ تحریک آزادی اور خطہ کو سنگین خطرات لاحق ہیں،،، آزاد کشمیر کے عوام کو سردار غلام صادق خان جیسے اصولوں پر کاربند اور نظریاتی سیاستدانوں کی ضرورت ہے ۔سردار غلام صادق ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے حقیقی جیالے تھے اور سار ی زندگی ان سے وفا کی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سپیکر آزادکشمیر اسمبلی سردار غلام صادق خان مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے سردار سعود صادق اور بھائیوں سے تعزیت کے موقع پر کیا۔
سید نئیر حسین بخاری نے کہا کہ سردار غلام صادق خان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے اور ان کاا خاندان گزشتہ چالیس سال سے پیپلز پارٹی اور بھٹو شہید کے نظریات کو لیکر عوام کی خدمت کر رہاہے ۔ پیپلز پارٹی سردار غلام صادق خان کی جد و جہد کو سلام پیش کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کیساتھ کھڑی ہے ۔ سید نئیر حسین بخاری نے سردار غلام صادق خان مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی بھی کی۔
Comments are closed.