وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ پیرکو ہوگی،شیڈول جاری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر نے وزیراعظم کشمیر کا انتخاب کرنے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیا قائد ایوان منتخب نہ ہوسکا، گزشتہ روز اسپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قائد ایوان کے انتخاب سے روک دیا تھا، جس پر تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمیٰ کی امیدوار سردار تنویر الیاس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

آزاد جموں وکشمیرسپریم کورٹ کے فل کورٹ پینچ نے مظفرآباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر رٹ پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا حکم دیا اور نیا اجلاس طلب کرکے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لانے کا حکم جاری کردیا۔

  سپریم کورٹ کے احکامات کی وشنی میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری  نے نئے وزیر اعظم  کے انتخابات کے لیے قانون  ساز اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل  پیر کو طلب کرلیا ہے۔

Comments are closed.