وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے مولانا فضل الرحمان کو امیر ملت کا خطاب دے دیا

سدھنوتی : نے کہا ہے کہ پونچھ وہ خطہ ہے جہاں ڈوگرہ کے خلاف جہاد کا آغاز ہوا ،اس علاقے کے لوگوں نے اپنی کھالیں اتروادیں مگر آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ہمیں ہندوستان سے گبھرانے کی ضرورت نہیں ۔

قاری مسعود یوسف مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم فاروق حید نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کی سیاست میں جاندار کردار ہے ۔ان کی جدوجہد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کےلئے ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں کہ جس طرح انہوں نے کشمیر پر بات کی اور ان کے خلاف غداری کے مقدمے کے بعد اس کی مذمت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے مولانا فضل الرحمان کو امیر ملت کا بھی خطاب دیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے آزاد جموں کشمیر میں جہاں دیگر شعبوں میں اصلاحات لائیں ہیں وہیں ہمارا سب سے بڑا کام ختم نبوت کو آزادکشمیر کے آئین کا حصہ بنانا ہے ، یہاں بڑے بڑے لوگ آئے مگر اللہ نے یہ کام ہمارے نصیب میں لکھا۔

 وزیر اعظم آزداکشمیر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کو جی بی الیکشن کے دوران گلگت بلتستان کے کو صوبہ بنانے کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا۔ حکومت پاکستان کے وزرا ءکو سوچ سمجھ کر بیانا ت دینے چاہیں ۔ ساری ریاست جموں وکشمیر بشمول گلگت بلتستان و مقبوضہ جموں وکشمیر نے پاکستان کا حصہ بننا ہیے مگر اس کےلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہی ممکن ہے

تعزیتی ریفرنس سے امیر جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان ، وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی اور جے یو آئی آزادکشمیر کے امیرمولانا سعید یوسف نے بھی خطاب کیا۔

Comments are closed.