گلگت،بلتستان انتخابی عمل کو مکمل مسترد کرتے ہیں،مسلم لیگ نون آزادکشمیر

پاکستان مسلم لیگ نون آزادجموں کشمیر الیکشن سیل کا پہلا باضابطہ اجلاس جمو ں کشمیر ہاوس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم آزادجموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون ڈاکٹر احسن اقبال،مرکزی نائب صدر برجیس طاہر،سینیر نائب صدر چوہدری طارق فاروق، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر چوہدری محمد عزیز،نائب صدرڈاکٹر محمدنجیب خان،چیف آرگنائزرمشتاق احمد منہاس نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزادکشمیر میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی بالخصوص آئینی، انتظامی،مالیاتی،ترقیاتی شعبہ جات میں ہونیوالی پیش رفت کو سراہا گیا۔لیگی رہنماوں نے اس عز م کا اظہا رکیاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے دوبارہ جیت کر حکومت بنائیگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے الیکشن سیل کا اجلاس ہر پندرہ روز بعد منعقد کیا جائیگا اور پارلیمانی بورڈ بھی جلد تشکیل دیدیا جائیگا۔جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ آزادکشمیر میں آزادانہ،منصفانہ،غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا ۔گلگت انتخابی عمل کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں، آزادکشمیر میں کسی صورت ایسے انتخابات کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، نوجوانوں کی ماوراے عدالت شہادتوں اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی افواج کی جانب سے سیز فائر لائن معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوے نہتے شہریوں پر گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Comments are closed.