مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی پولیس کی پکڑ دھکڑ جاری، 27 افراد گرفتار

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے مختلف علاقوں میں دو درجن سے زائد افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان افراد کو کورونا کرفیو کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ 27افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بانڈی پورہ میں چھ گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

 پولیس نے مزید کہا کہ وادی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 6ہزار7سو29افراد سے 11لاکھ 14ہزار روپے کا جرمانہ وصول گیا۔

Comments are closed.