پیپلز پارٹی آزادکشمیرتنظیمی ونگر کے نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا

 چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مختلف تنظیمی ونگر کے عہدیدران کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیاہے ۔ سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردارزاہد شریف پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کے صدر،راجا اعجازایڈووکیٹ پیپلز لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری جبکہ سردار ثاقب فاروق سٹڈی سرکل کے جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔

 سید شجاعت کاظمی کو پیپلزپارٹی لیبر ونگ کا صدر ، سردار جاوید خان کو جنرل سیکرٹری اور رفیق گورسی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیاگیاہے۔ صاحبزادہ محمود ا حمد ایڈووکیٹ انسانی حقوق ونگ کے صدر ، ماریہ اقبال ترانہ جنرل سیکرٹری اور سردار سمیر ا یڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔ سابق چئیرمین پی ایس ایف آزادکشمیر عبد الشکور صدیقی کو صدر ،پاکستان پیپلزپارٹی سٹڈی سرکل ،سردار ثاقب فاروق کو جنرل سیکرٹری اور ماجد اعوان کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

 چئیرمین پیپلز پارٹی نے اشرف ایاز ایڈووکیٹ کو پیپلز لائرز فورم کا صدر ، راجا اعجاز ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری اور مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ کو سیکرٹری اطلاعات بنانے کی بھی منظوری دے دی ۔پیپلزپارٹی رہنما سردار زاہد شریف کلچرل ونگ کے صدر، چوہدری نصیر اکبر جنرل سیکرٹری اور محمود علی چوہدری سیکرٹری اطلاعات کے فرائض انجام دیں گے ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نصیر راٹھور کو پیپلز پارٹی ٹریڈرز ونگ کا صدر ، تنویر قریشی کو جنرل سیکرٹری اور انیس کشمیری کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے ، حافظ طارق علماء و مشائخ ونگ کے صدر، فضل الرسول جنرل سیکرٹری اور قاری عتیق الرحمان سیکرٹری اطلاعات ہوں گے ۔

Comments are closed.