اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات کے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ پارلیمانی بورڈ پارٹی امیدواروں کے انٹرویو زکے بعد ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ہوں گے ۔
پارلیمانی بورڈ کے سترہ اراکین میں پیپلز آزادکشمیر سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور، پارٹی سیکرٹری جنرل سید نئیر حسین بخاری ، سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف ، قمر زمان کائرہ ، نثاراحمد کھوڑو، صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل راجا فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،سابق صدر و وزیر اعظم سردار یعقوب خان شامل ہیں۔
اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین ،چوہدری پرویز اشرف ،سردار قمر زمان ،سردار جاوید ایوب ،میاں عبدالوحید ، چوہدری فخر زمان ،عامر عبدالغفور لون اور نبیلہ ایوب بھی پارلیمانی بورڈ ہوں گی ۔
پارلیمانی بورڈ کے ارکان کا باقاعدہ نو ٹی فکیشن چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے چئیرمین سیکریٹریٹ سے جاری کیا۔
آزاد کشمیر انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔
سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیریین سینیٹر فرحت اللہ بابر مطابقدرخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کی جائیں گی۔ درخواست کے ساتھ 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کیا جائے۔انھوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ درخوستیں 5 اپریل تک زرداری ہاوس اسلام آباد یا بلاول ہاوس کراچی کے پتے پر پہنچ جائیں،
Comments are closed.