اسلام آباد : آزادکشمیرکے عام انتخابات 2021ء میں پارٹی امیدواروں کی مخالفت اورڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے21 پی پی پی رہنمائوں کو تادیبی کمیٹی نے بحال کردیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تادیبی کمیٹی کااہم اجلاس ممبرسی ای سی چودھری پرویزاشرف کی رہائشگاہ پر منعقدہوا۔
سابق صدرووزیراعظم آزادکشمیر سردارمحم دیعقوب خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سابق مشیرآزاد حکومت چودھری ریاض،سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور،چودھری پرویزاشرف،ممبراسمبلی میاں عبدالوحید،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیدعزادارکاظمی نے شوکازنوٹسزکے حوالے سے سماعت کرتے ہوئے تمام رہنماوں کو فوری بحال کرنے کااعلان کیاہے۔
بحال ہونے والوں میں سابق وزیر اطلاعات ونشریات سردارعابد حسین عابد،سردار آصف اعظم،سرداراجمل،نوشین ایڈووکیٹ ،رئیس سرور، اربازمصطفی ،سردار عاکی خان ،اسلم گجر، عمر ساگر، سید ذوالفقارایڈووکیٹ، سیداعجازشاہ ایڈووکیٹ،عارف پناگوی، ڈاکٹر امجدرشید ، محمدزمان جنگی شامل ہیں ۔ مبشراعجاز،سردارآبشارکفایت، سیدشہزادکاظمی،محمدعلی راٹھور،فرحت کاظمی،نصیرعباسی اور نثارعباسی کو ٹیلی فون پر سماعت کرتے ہوئے شوکازنوٹسزواپس لیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سابق مشیرچوہدری ریاض نےکہا کہ بعض اوقات پارٹی فیصلوں میں غیر دانستہ کارکنان کیساتھ زیادتی ہو جاتی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔ جیالے رہنما اور کارکنان پیپلزپارٹی کی ترویج،بھٹوازم کے پرچار اور پارٹی کے لئے پہلے کی طرح فعال ومتحرک کردارادا کریں اور بلاول بھٹو زردار کی کال پر 27 فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں۔
Comments are closed.