صدرآزاد کشمیراورگورنرپنجاب کا مسئلہ کشمیر بھرپورطریقے سےاجاگر کرنے پراتفاق

آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر اتفاق کیا۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ کشمیری شہداء کا خون ان شا اللہ جلد رنگ لائے گا۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے نامساعد حالات کے باوجود پی ٹی آئی کی تین سالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک اقتصادی طور پرصحیح سمت میں گامزن ہو چکا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو لاہور کے دورے کی دعوت دی جو صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے قبول کر لی۔ دورے کی تاریخ کا اعلان جلدی کیا جائے گا۔

Comments are closed.