آزادکشمیرانتخابات: ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کااعلان

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے سات رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی طرف سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے چئیرمین ارشد داد ہوں گے ۔

 پارلیمانی بورڈ کے ممبران میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق احمد، راجہ منصور خان، قیوم نیازی اور غلام محی الدین شامل ہوں گے ۔

 پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے انٹرویو اور حلقوں میں ان کی پوزیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ غیر متوقع طور پر پی ٹی آئی رہنما اور حال ہی میں آزادکشمیر کی سیاست میں قدم رکھنے والے سردار تنویر الیاس کو پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیاگیا۔

Comments are closed.