پی ٹی آئی آزادکشمیر: ٹکٹ درخواستوں کی تاریخ میں دو دن کی توسیع

 اسلام آباد:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات، پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی۔

 اس حوالے سے سیکرٹری تحریک انصاف الیکشن کمیشن کرنل (ر) امان اللہ خان نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد اب 2 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

کرنل (ر) امان اللہ خان کاکہنا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بنکوں کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.