اسلام آباد: تحریک انصاف آزادکشمیر نے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی درخواستوں میں ایک بار پھر تو سیع کر دی ۔ اب ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار 10 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری مراسلے کے مطابق ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے درخواست، تحریک انصاف آزادکشمیر کے ریجنل دفتر، واقع چراغ دین آرکیڈ ، سوہان اسلام آباد میں وصول کی جائیں گی ۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ درخواست وصولیوں کی تاریخ میں توسیع امید واروں کی جانب سے زبردست دلچسپی اور بے پناہ رش کی وجہ سے کی گئی ہے ۔

Comments are closed.