27 اکتوبر یوم سیاہ : پی ٹی وی کشمیری نغمہ “اے وادی کشمیر “جاری کرے گا

 اسلام آباد:پاکستانی ٹیلی ویژن شعبہ کرنٹ افیئرز ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری نغمہ “اے وادی کشمیر ” جاری کرے گا ۔

ہفتہ کے روز ایک پیغام میں کشمیری نغمے کے ڈائریکٹر /پروڈیوسر راجہ ساجد رشید نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کو ریلیز ہونے والا نغمہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے ، اس کے ذریعے 74 سالوں سے غاصب بھارت افواج کے خلاف بر سر پیکار مظلوم کشمیر ی عوام کی لازوال قربانیوں اور ان کے بلند حوصلے کو خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔

اے وادی کشمیر ،،نغمہ شکیل میر نے لکھا ، کمپوزیشن مجتبیٰ چونی نے کی جبکہ نامور گلوکار نصیر احمد خواجہ نے اپنی خوبصورت آ واز میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے عزم مصمم کی ترجمانی کی ہے۔آزا دی کی جدوجہد میں مصروف عمل بہادرکشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے اس نغمے کو مختلف زبانوں،عربی ٫چائنیز، فرنچ اور انگلش میں سب ٹائٹلنگ کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ بھارت سرکا رنے 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ وادی میں اپنی فوجیں اتار کر ریاست جموں کو کشمیر پر غاصبانہ تسلط قائم کیاتھا جو اقوا م متحدہ قرار دادوں کے باوجود اب بھی برقرار ہے۔

Comments are closed.