آزادکشمیر انتخابات میں تاخیر کا خدشہ،وفاق نے فنڈزدینے سے انکار کردیا

 اسلام آباد:آزاد جموں کشمیر کے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ،وفاقی حکومت کا آزادکشمیر کو  عام انتخابات کے لیے فوری طور پر اضافی فنڈز دینے سے صاف انکار کر دیا۔ ساڑھے 7 ارب کے بجائے وزارت خزانہ کی جانب سے صرف ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

آزاد کشمیر حکومت نے جولائی میں عام انتخابات کے انعقاد ،ایکوٹی فار بینک اور فوڈ سبسڈی کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے کے اضافی فنڈز کا مطالبہ کیاتھا۔ وزارت خزانہ نے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال ختم ہونے کوہے ،اس لیے فی الوقت صرف فوڈ سبسڈی کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے ہی دئیے جا سکتے ہیں جس کی منظوری ای سی سی سے لی گئی ہےجبکہ حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

 واضح رہے کہ این سی او سی نے بھی کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر آزادکشمیر کے انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوی کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

Comments are closed.