مظٖفر آباد:قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیراجاگر کرنے پر ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ترکیہ کے صدر اور عالم اسلام کے رہنما طیب اردوان نے جس طرح مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اور اس مسئلے کے دیرپا حل کیلئے ہر قسم کاتعاون دینے کا اعلان کیا، اس اقدام سے جہاں انہوں نے مطلوم و محکوم کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں وہیں پوری کشمیری قوم اور اس کی قیادت صدر ترکیہ طیب اردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ صدر طیب اردوان کا یہ موقف بالکل حقائق پر مبنی ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن واستحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ طیب اردوان کی حکومت ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو نہ صرف جائز بلکہ ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی ہر ممکنہ کوششیں کررہی ہیں جس کیلئے ترکیہ کے عوام اور صدر طیب اردوان کے ہم مشکور ہیں ۔جہاد کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ ریاست میں ظلم و جبر انتہاوں کو چھورہا ہے۔انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری ہیں اور ان حالات میں اس خطے میں مصنوعی طریقے اختیار کرکے امن لانے کی کوششیں بیکار ہونگی۔ضرورت اس بات کی ہے کہ صدر طیب اردوان کی طرح دیگر عالمی رہنما بھی کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قردادوں کے عین مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلاس کے اختتام پر ہفتہ رفتہ کے شہداء کی بلندی درجات کی دعا بھی کی گی اور اس یقین کا اطہار کیا گیا کہ وطن عزیز میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور حصول منزل تک جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔
Comments are closed.