کراچی : شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے سیزن میں بھی برینڈ ایمبیسڈر رہوں گا۔ کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے۔ کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔
چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ ارشد خان تنولی کی سابق کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں صدر کشمیر پریمئر لیگ عارف ملک بھی موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے نئے چیئرمین ارشد خان تنولی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ارشد خان تنولی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے ان کی سربراہی میں لیگ نئی بلندیوں کو چھوئے گی
شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسرے سیزن میں بھی برینڈ ایمبیسڈر رہوں گا۔ کشمیر اور کشمیری عوام سے میرا دل کا رشتہ ہے۔ کشمیر کاز اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ شاہد آفریدی اس سے پہلے بھی پریمئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے ایمبیسڈر رہ چکے ہیں
Comments are closed.