مظفرآباد: تک مسًلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا، ڈرون اور میزائل چلتے رہینگے اور انسانی خون بہتا رہیگا۔ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مزید خون خرابے کے بغیر پاک بھارت جنگ بندی عمل میں آئی ہے لیکن یہ سکھ کا سانس لینے کا وقت نہیں ہےبلکہ دشمن پرکڑی نگاہ ر کھنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جب تک بنیادی تنازعہ یعنی قضیہ کشمیر کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل نہیں کیا جاتا،اس خطے میں جنگ کے بادل منڈلانے رہیں گے ۔ ڈرون اور میزائل چلتے رہیں گے اور سرحد کے آرپار نہتے لوگوں کا خون بہتا رہے گا۔ پاک بھارت مذاکرات اور تعلقات جب بھی بحال ہوں گے۔ ہر حال میں مسئلہ کشمیر کومرکزیت ہونی چاہیے،کیونکہ ایک ہمہ گیر متواتر اور جاندار سفارتی مہم کے ذریعے عالمی اداروں اور طاقتوں کو ان کی جانب سے کیے گئے وعدے یاد دلاتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے پر آمادہ کیا جائے۔

سید صلاح الدین احمد نے واضح کیا کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا راج قائم ہے۔ قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام، زمین و جائیداد اور معاشی وسائل سے جبری بے دخلی، گرفتاریاں ، شہادتیں، گولیوں کی گن گرج اور کریک ڈاؤن و تشدد روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔ غزہ میں صہیونی اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی جا رہی ہے۔ عالمی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کو فوری طور متوجہ کرنے کی کوشش کی جائے۔بائی سرن پہلگام واقع کی آڑ میں یہ مظالم حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ بھارتی مظالم اور انسانیت سوز پالیسیاں بے نقاب کرنے کیلئے قومی اور بین الاقوامی میڈیا سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔جہاد کونسل کے چئیرمین نے پاکستانی قیادت اور قوم سے اپیل کی کہ لاکھوں قابض بھارتی فوجیوں سے برسرِ پیکار نہتے اہل کشمیر کی ٹھوس اور ہر ممکن عملی حمایت و معاونت جاری رکھی جائے تاکہ گزشتہ قیادتوں کی کمزور پالیسیوں سے کشمیر کاز کو جو نقصان پہنچا ہے اسکی تلافی ہو جائے ۔ ان شاء اللہ ۔۔۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت اہل کشمیر کے شا مل حال رہے گی۔
Comments are closed.