تنظیم الاعوان پونچھ ڈویژن کی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،مذمتی قرارداد منظور

راولاکوٹ: تنظیم الاعوان پونچھ ڈویژن کی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی، تنظیم کے اجلاس میں قرارداد منظور کی گئی جس میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیاگیا۔ تحریک آزادی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کشمیری مسلمانوں پر بھارت کی جانب سے ظلم کی انتہا کی پرزور مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان پونچھ ڈویژن کے زیر اہتمام مورخہ 5 فروری کو راولاکوٹ میں اہم اجلاس منعقد ھوا جس میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع پونچھ،باغ اور سدھنوتی سے اعوان قبیلے کے نمائندہ وفود نےبھرپور شرکت کی اس کے علاوہ سنگولہ ،بن بہک ،چک ،چہڑھ ، دریڑھ ، برمنگ ، ہجیرہ ٹنگی گلہ اور راولاکوٹ سے اعوان قبیلے کے وفود اجلاس میں شامل ھوئے اجلاس کی صدارت تنظیم الاعوان پونچھ ڈویژن کے صدر زبیر احمد قادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق چئرمین تنظیم الاعوان قاضی صابر حسین اعوان تھے اجلاس مسلسل 3گھنٹے جاری رہا جس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے اہم نکات بذیل ھیں

 اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مجلس عاملہ کے 25اراکین کی جو فہرست موصول ھوئی ھے اس میں پونچھ اور میرپور ڈویژن سے صرف 6 ممبران کو شامل کیا گیا ھے اور مظفراباد ڈویژن سے 19 لوگ شامل ھیں اس لئے اسے مسترد کیا جاتا ھے۔ اس فہرست کی بنیاد پر اگر مرکزی باڈی کا اعلان کیا گیا تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو قبیلے میں دھڑے بندی کرنے کی اجازت دی جائے گی، بلکہ آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن اور 10 اضلاع کی تنظیمات بنائی جائیں گی اور انہی تنظیمات کے عہدیداران پر مشتمل مجلس عاملہ قائم کی جائے گی اور یہی مجلس عاملہ مرکزی باڈی بنانے کیلئے الیکٹرول کالج کا کردار ادا کرے گی۔

 اجلاس کے دوران پونچھ ڈویژن ، ضلع پونچھ ، تحصیل ہجیرہ ، تحصیل راولاکوٹ اور یونین کونسل سنگولہ کی تنظیمات کے عہدیداران کا حلف لیا گیا۔اجلاس میں شامل کثیر تعداد میں لوگوں نے تنظیم الاعوان کے ممبر شپ فارم فل کیے اور ممبر شپ کا دائرہ کار پورے پونچھ ڈویژن کے اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے کے لئے پلان ترتیب دیا گیا۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگلے 10 دنوں میں ضلع سدھنوتی اور ضلع باغ کی تنظیمیں بنائی جائیں گی ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا گروپس میں بےجا تنقید اور الزام تراشیاں کر رہے ھیں ہمیں ایسے لوگوں کے ساتھ الجھے بغیر منزل کی جانب بڑھنا ھے ہماری نیت صاف ھے اور خلوص کے ساتھ محنت کر رہے ھیں جس کا ہمیں ضرور پھل ملے گا۔

Comments are closed.