ہجیرہ: سہیل اعوان کے بہیمانہ قتل پر تنظیم الاعوان ضلع ہونچھ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ، چیئرمین ضلع زکواۃ ہجیرہ نے کی۔
شرکاء نے اس سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم ازاد کشمیر سردار عبدلقیوم نیازی ،آئی جی پولیس،ڈی آئی جی میرپور ڈویژن اور ایس ایس پی بھمبر سے مطالبہ کیا کہ تمام قاتلوں کو فوری گرفتار کرکےسزا دی جائے،بصورت دیگر پورے آزاد کشمیر میں سخت احتجاج کیا جائے گا۔ مظلوم عوام کو قبضہ مافیا اور کرائے کے قاتلوں،غنڈوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
اجلاس میں ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ ،ملک جمیل طاہر اعوان صدر تنظیم الاعوان ضلع ہونچھ،ریاست علوی جنرل سیکرٹری پونچھ ڈویژن،ملک ندیم اعوان سینئر نائب صدر تحصیل ہجیرہ،ملک زبیر اعوان ،ملک سعید اعوان ،ملک عرفان اعوان،ملک کامران اعوان،ملک اکمل ضیاء اعوان،اور دیگر شریک ہوئے۔
Comments are closed.