سرنکوٹ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، متحدہ جہاد کونسل

راولاکوٹ : ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے بفلیاز علاقے میں بھارتی سفاک افواج کا نہتے اور معصوم شہریوں محفوظ حسین ، محمد شوکت اور شبیر احمد کو زیر حراست قتل کرنا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

قابض بھارتی افواج مجاہدین کشمیر کی کامیاب کارروائیوں میں شدید ہزیمت اٹھانے کے بعد عام نہتے شہریوں کو گرفتار کرنا، اُن پر ظلم و تشدد کرنا ، زیر حراست قتل کر نا ، بے حمیتی بزدلی اور شکست خوردگی کا بین ثبوت ہے۔ عالمی قوتوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو انسانی حقوق کی ان بدترین پامالیوں اور سرکاری دہشتگردی کی طرف توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

جموں و کشمیر کے حریت پسند عوام اپنی آزادی کی جائز جنگ لڑرہے ہیں اور وہ یہ جنگ حصول منزل تک لڑتے رہیں گے۔ معصوم شہداء کا خون ضائع نہیں ہوگا۔ اِن شاء اللہ ضرور رنگ لائے گا۔ اللہ تعالیٰ شہداء پونچھ اور جملہ شہداء کے درجات بلند اور شہدائے بفلیاز کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Comments are closed.