شہید غلام رسول ڈار اور جانثاردشمن کے بجائے اللہ کے سامنے سرنگوں ہوئے:سیدصلاح الدین

شہید غلام رسول ڈارؒ اور ان کے ساتھیوں نے ابدی زندگی کو عارضی زندگی پر ترجیح دیکر ، شہادت کا اعلی مرتبہ حاصل کیا ۔ان کی قربا نیوں کو کسی بھی صورت بھلایا نہیں جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین متحدہ جہاد کونسل اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین احمد نے چیف آپریشنل کمانڈر شہید غلام رسول ڈار اور ان کے ساتھیوں کے بیسویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غلام رسول ڈار المعروف غازی نصیر الدین 2004 میں آج ہی کے دن سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے دو اور ساتھیوں کمانڈر عباس راہی اور کمانڈر عابد حسین کے ہمراہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ تینوں رہنماوں نے اسلام کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کی اور وہ اس جدوجہد میں الحمد للہ کامیاب ہوئے ۔دشمن کے سامنے سرنگوں ہونے کے بجائے اللہ کے سامنے سرنگوں ہونے میں ترجیح دی اور یہی اصل کا میابی ہے ۔ تقریب میں شہید عابد احمد شیخ ، شہید عادل احمد ریشی اور شہید مقصود احمد شاہ کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جو 16 جنوری 2017 میں پہلگام اسلام آباد میں شہادت کے اعلی و ارفع مقام پر فائز ہوئے تھے۔تقریب میں کمانڈر انجینئر ہارون عباس وانی کو بھی شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جو 15جنوری 2020 میں ٹانٹنا ڈوڈہ میں شہادت سے سرفراز ہوئے ۔

تقریب سے حزب نائب امراء سیف اللہ خالد ، مولانا تاج علی شاہ اور شمشیر خان نے بھی خطاب کیا اور تحریک آْزادی کے شہدا کو شاندار خراجِ عقید ت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر غلام رسول ڈار ، کمانڈر عباس راہی ، کمانڈر عابد حسین ، انجینئر ہارون عباس وانی ، عابد احمد شیخ ، عادل احمد ریشی ، مقصود احمد شاہ اور تحریک آزادی کے جملہ شہدا کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی گئی اور اِس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حصول منزل تک جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔

Comments are closed.