مقبوضہ کشمیر میں بربریت ۔۔ 2 نوجوان شہید، پرامن مظاہرین پر فائرنگ، متعددخمی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں2 کشمیری نوجوان شہید جبکہ متعددزخمی کر دیے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے میر بازار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران ایک عمارت کیمیائی مواد کے ذریعے تباہ کر دی جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود 2 نوجوان شہید ہو گئے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے دوران پر امن مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ برساکر متعدد نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

دریں اثنا قابض بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی کی طرف سے ایک معمر خاتون کو دانستہ طور پر کچل کر شہیدکر نے کے دلدوز واقعے کی ویڈیو بنانے کی پاداش میں ایک شخص پر کالا قانون”پبلک سیفٹی ایکٹ“لاگو کر دیا ہے۔

Comments are closed.