ورلڈ کشمیر فورم کے تحت انٹرنیشنل کشمیرکنونشن منگل 10 نومبر کو ہوگا

اسلام آباد: ورلڈکشمیر فورم کے تحت مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف انٹرنیشنل کشمیر کنونشن منگل 10 نومبر کو سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کنونشن کی صدارت کریں گے۔

انٹرنیشنل کشمیر کنونشن میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وزیردفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی، سابق ہائی کمشنرعبدالباسط، سابق سفیر و تجزیہ کارجاوید حفیظ، چیئرپرسن جموں کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ و پاک کشمیر ویمن الائنس عظمی گل، چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد رفیق پردیسی شرکت کریں گے۔

 سیکریٹری جنرل سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس ریٹائرڈ انور منصور خان، وائس چیئرمین کنور محمد دلشاد، جوائنٹ سیکریٹری شیخ راشد عالم، سیکریٹری فنانس رفیق سلیمان، اراکین گورننگ باڈی اکرام سہگل، محمد زبیر اشرفی، فاروق اعوان و دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

چیئرمین امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم و ذی انٹرنیشنل ذیشان الطاف لوہیا بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ سربراہ سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروقی خصوصی دعا کرائیں گے۔ کنونشن کا موضوع ہے، ’’بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کی خودمختاری اور امن کی بحالی کو درپیش چیلنجز‘‘ ہے

چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی محمد رفیق پردیسی کے مطابق یہ کنونشن دنیا کی سب سے بڑی جیل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو آگے بڑھائے گا اور دنیا بھر میں اس غیر انسانی سلوک پر بھارتی چہرہ عیاں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہرصورت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا۔ کشمیری اکیلے نہیں، دنیا بھر کی جمہوریت پسند اور انسانی حقوق کی قوتیں ان کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.