بھارتی فوج کی کاروائیوں کیخلاف کشمیریوں کا بھرپوراحتجاج

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت طاقت کے زور پر تحریکِ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کی کاروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپوراحتجاج کیا۔

ضلع شوپیاں کے علاقے’ سنگران امام صاحب’ میں بھارتی فورسز کی بڑی تعداد سرچ آپریشن کی آڑ میں گشت کر کے خوف و ہراس پھیلا رہی ہے۔ کشمیریوں نے بھارتی فورسز کی کاروائی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

مظاہرین پربھارتی فوج نے پاوا شیل ۔ پیلٹ گن کے کارتوس اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ متعدد مظاہرین زخمی بھی ہو گئے۔

Comments are closed.