سری نگر: بھارتی فورسز نے سری نگر کے نواح میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا، نوگام کے علاقے میں بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوانوں کو شہید کیا، بھارتی انتظامیہ نے سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قتل عام اور حریت رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے،عالمی برادری کوکشمیریوں پر مظالم کیوں نظر نہیں آ رہے؟

مشعال ملک نے کہا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا بہتا خون دنیا سے انصاف کا تقاضا کررہی ہیں، کشمیری قوم حق خودارادیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
سینئر حریت رہنما الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مکروہ عزائم کیلئے آگ سے کھیل رہا ہے، بھارت جتنا ظلم کرے گا، تحریک آزادی کشمیر میں شدت آئے گی۔
Comments are closed.