پاکستان کی حفیظ اللہ میرسمیت تین کشمیریوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اورکشمیری رہنما حفیظ اللہ میر سمیت مزید تین کشمیریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری رہنما حفیظ اللہ میرکے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتاہے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ نہتے شہریوں پر فائرنگ سے 3 لڑکیوں سمیت 8 افرادزخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ اوآئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کوسراہتے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پرجلدعملدرآمد پرزور دیا۔

دوسری جانب حریت رہنما مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، قابض بھارتی فوج کے مظالم سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردار نہیں کرا سکتے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی طرف سےکشمیریوں کی مکمل حمایت قابل ستائش ہے، اقوام متحدہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی تحقیقات کی اپنی سفارش پرجلدعملدرآمد کرائے۔

Comments are closed.